اسلام آباد// پا کستان نے کہاہے کہ وہ بھارت سے کشمیر ،سیاچن اور سرکریک سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میںکہا کہ پا کستان بھارت سے جموں و کشمیر ،سیاچن اور سرکریک سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارہا نہ اقدامات علاقائی امن کے لئے نقصان دہ ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستانی افواج خطے میں کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کروز میزائل کے تجربے پر کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے میزائل پروگرام کے لیے بجٹ میں اضافہ اور اسلحے کے ذخائربڑھانے سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا،پاکستان اور چین سی پیک پر اقتصادی خوشحالی کے لیے کام جاری رکھیں گے ۔ان کا کہناتھا کہبھارت کی جانب سے مختلف بیانات میں سی پیک کے خلاف اس کی خفیہ ایجنسی را کے سیل کی تصدیق ہوتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کل بھوشن جادیو کی اس کی اہلیہ سے ملاقات کی پیشکش کے حوالے سے بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔