اسلام آباد// پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قر نطینہ کر لیا ہے۔
قیصر نے ٹوئٹر پر یہ معلومات دی۔انہوں نے لکھا ” میر اکورونا وائر س کا ٹیسٹ مثبت آیاہے“۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مزید24افراد کورونا میں مبتلاءہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ملک میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد385تک جا پہنچی ہے۔اطلاعات کے مطابق ملک کے اندر کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد16,817ہوگئی ہے۔