Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پاکستان سے محدودجنگ کاامکان نہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 29, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی//ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہاہے کہ افواج کو تشددزدہ کشمیر میں ’’غلیظ جنگ‘‘ کے خلاف لڑنے کے لئے نت نئے طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔انسانی ڈھال بنانے والے میجر گگوئی کی حمایت کرتے ہوئے راوت نے کہاکہ جب لوگ پتھر پھینک رہے ہیں اور ہم پر پٹرول بم پھینک رہے ہیں، اگر میرے جوان مجھ سے پوچھیں گے کہ ہمیں کیارناچاہیے تو کیا مجھے کہناچاہیے کہ ابھی انتظار کرو اورمرو ۔ میں آپکے لئے اچھے تابوت لائوں گااورآپکی لاشیں عزت کیساتھ گھربھیج دوں گا۔راوت نے کہاکہ مجھے فوج کی ہمت برقرار رکھنی ہے جوکشمیر میں لڑرہی ہے۔وادی کی صورتحال کے بارے میں جنرل راوت نے  خیال ظاہرکیاکہ سیکورٹی فورسزکیلئے یہ زیادہ آسان ہوتااگر مظاہرین پتھر کے بجائے گولیاںچلاتے۔انکا مزید کہناتھا’’ بلکہ میری خواہش ہے کہ یہ اگر مظاہرین پتھر پھینکنے کے بجائے مسلح فورسز پر ہتھیاروں سے فائرنگ کریں ، اسکے بعد میں وہ کرسکتاتھا جومیں کرناچاہتاتھا۔انہوں نے کہا’’ یہ ایک درپردہ جنگ ہے، اوردرپردہ جنگ غلیظ جنگ ہے،یہ غلیظ طریقے سے ہی لڑی جاتی ہے،قواعدوضوابط تب استعمال ہوتے ہیں جب آپکادشمن آپکے سامنے ہواور آپ کیساتھ لڑے،یہ جنگ توغلیظ ہے، اسی لئے اسے لڑنے کیلئے نئے طریقہ کار اختیارکرناپڑتے ہیں،آپ نئے طریقوں سے ایک غلیظ جنگ لڑرہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’آپکے مخالفین آپ سے ڈرنے چائیں،ہم انسان دوست فوج ہے، لیکن جب ہمیں امن کے قیام  کے لئے بلایا جاتاہے تولوگ ہم سے خوف محسوس کریں‘‘۔راوت نے کہا’’ بہت صبروتحمل کامظاہرہ کیا جاتاہے جب وادی کی صورتحال کوقابومیں کرنا ہو‘‘۔ انہوں نے کہا’’ میری فکر فوج کی ہمت بڑھاناہے،میں گراونڈ میں موجودنہیں،میری موجودگی وہاں کی صورتحال پراثراندازنہیںہوسکتی،میں صرف اپنے جوانوں سے کہہ سکتاہوں کہ میں آپکے ساتھ ہوں،میں ہمیشہ فوجی جوانوں سے کہتاہوں کہ کبھی کوئی چیزغلط ہوسکتی ہے،بلکہ غلط بھی ہوگی لیکن اگرآپ نے ارادتاً ایسانہیں کیاہے تو میں آپکے ساتھ ہوں‘‘۔میجرگگوئی کوکورٹآف انکوائری مکمل ہونے سے قبل ہی انعام دینے کے بارے میں جنرل راوت نے کہا’’کورٹ آف انکوائری کے بارے میں مجھے علمیت ہے کہ وہاں کیاکچھ ہورہاہے،اوراس تحقیقاتی عمل کو میں دوررس زاویئے سیدیکھ رہاتھااسی لئے میجر کوانعام دیاگیا،کورٹ آف انکوائری مکمل ہورہی ہے، ہم میجر کوکس بناپرسزادیں گے‘‘؟۔انہوں نے کہاکہ فوج کواپنی حفاظت کرنے کاحق حاصل ہے،میجر نے دوسرا طریقہ بھی اختیارکیاہوتالیکن اس سے نقصان ہوتا۔ فوجی سربراہ نے کہا ایساکہناغلط ہے کہ ساراکشمیرقابوسے باہرہے، بلکہ یہ محض چاراضلاع ہیں۔جموں وکشمیر کے حل کے بارے میں انہوںنے کہا’’ کشمیر کو ایک جامع حل کی ضرورت ہے، ہر کسی کو اس میں شامل ہونا پڑے گا، فوج کاکام یہ ہے کہ پرامن لوگوں کو تحفظ فراہم کیاجائے جوتشدد پرآمادہ نہیں،یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ایسی سیاسی پیشرفت  ہونے چاہیے کہ کشمیری لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کی جائے، فوجی سربراہ نے کہا’’ یہ حکومت کاکام ہے سوچنا، پہلے بھی ایسے اقدامات اٹھائے گئے تھے‘‘۔ راوت نے کہا’’ کیاسیاسی طور پر اقدامات پہلے نہیں اٹھائے گئے تھے، انکانتیجہ کیانکلا؟،آپ کوکرگل ملا‘‘۔ ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہناتھا’’ مجھے ایسے امکانات نہیں لگ رہے ہیں کہ پاکستان سے محدود جنگ ہوگی‘‘۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی
برصغیر
احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات
برصغیر
دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری
برصغیر
مینوفیکچرنگ شعبہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت | 51ہزار لوگوں میں تقررنامے تقسیم حکومت کی توجہ نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرمرکوز :مودی
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا

July 12, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

منفی بیانیے دم توڑ چکے ہیں ، جموں و کشمیر میں اب خودمختاری کی نئی صبح کا آغاز: منوج سنہا

July 12, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے: سکینہ ایتو

July 12, 2025
صفحہ اول

جموں و کشمیر کی سیاحتی صنعت کا فروغ||ٹور آپریٹروں کو دعوت حکومت کی طرف سے مکمل تعاون دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?