لاہور ، 2 جون (یو این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کے طور پر ملتان کا اضافہ ہوگیا اور 5.2 ملین ڈالرز کے ساتھ یہ پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو ایڈیشنز میں پانچ ٹیموں پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا لیکن اب تیسرے ایڈیشن کیلئے چھٹی ٹیم کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔2017 کے ایڈیشن سے قبل بھی گزشتہ سال چھٹی ٹیم کے اضافے کی کوشش کی گئی تھی لیکن پانچوں فرنچائزوں نے چھٹی ٹیم کی اس وقت شمولیت کی مخالفت کی تھی جس کے بعد اس کو موخر کردیا گیا تھا۔یو این آئی۔