ایجنسیز
سنچورین /پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج ) جمعرات سے سپر سپورٹس پارک ، سنچورین میں شروع ہو گا ۔پاکستانی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو تیمبا بووما لیڈ کریں گے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 0-3 سے شکست دی تھی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا ۔