ایجنسیز
ناندیڑ//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ آپریشن سندور کی کامیابی نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ کوئی بھی ہندوستان کی مسلح افواج، اس کے لوگوں اور سرحدوں کے ساتھ گڑبڑ نہیں کر سکتا۔وہ مہاراشٹر کے ناندیڑ میں شنکھناد ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔شاہ نے کہا، “آپریشن سندور نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ کوئی بھی ہماری مسلح افواج، عوام اور سرحدوں کے ساتھ گڑبڑ نہیں کر سکتا، ورنہ مجرموں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔”پاکستان کے زیر پرستی ملی ٹینٹوں کے پہلگام حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹنہ میں کہا تھا کہ مجرم جہاں بھی چھپے ہوں گے ان کا سراغ لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا”پاکستان بھول گیا کہ 11 سال پہلے کانگریس کی حکومت تھی، جو اب بدل گئی ہے، ہم نے اوڑی، پلوامہ اور پہلگام حملوں کا جواب دیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،” ۔آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ 7 مئی کو 22 منٹ میں ملی ٹینسی کے 9 کیمپ تباہ کیے گئے، جب کہ ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کے میزائل اور ڈرون ملک کی سرزمین کو نہ لگیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کو بھارتی مسلح افواج نے تباہ کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مودی نے اعلان کیا ہے کہ اگر بے گناہ ہندوستانی شہریوں کا خون بہایا گیا تو جوابی کارروائی کی جائے گی، اگر ہماری خواتین کے سندور کو نقصان پہنچا تو اس کا ردعمل خونی ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور نے ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے حکومت کے عزم کو ثابت کیا۔شاہ نے یہ بھی اعادہ کیا کہ 31 مارچ 2026 تک ملک سے نکسل ازم کا صفایا کر دیا جائے گا۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی نے سندور آبی معاہدہ ختم کر دیا ہے جس پر سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے دستخط کیے تھے اور پاکستان کے ساتھ تمام تجارت بھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کہا ہے کہ تجارت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔