Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں آپریشن سندور||ملی ٹینٹ ٹھکانوں پر میزائل حملے ۔25منٹ کے آپریشن میں لشکر اور جیش کے 9 ٹھکانے تباہ

Mir Ajaz
Last updated: May 7, 2025 11:14 pm
Mir Ajaz
Share
10 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی// پہلگام میں بے رحمانہ حملہ کرنے والے ملی ٹینٹوں کیخلاف حکومت کے عزم کو پورا کرنے کے لیے ، ہندوستانی مسلح افواج نے منگل کی دیر رات پاکستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں 25 منٹ تک تابڑ توڑ حملے کرکے ملی ٹینٹوں کے 9 ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، اس طرح ملی ٹینٹ نیٹ ورک کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔
خارجہ سیکریٹری
خارجہ سکریٹری وکرم مسری، آرمی کرنل صوفیہ قریشی اور فضائیہ کی ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے بدھ کو یہاں نیشنل میڈیا سینٹر میں ملک کو‘ 6 اور 7 مئی کی رات 1.05 سے 1.30 بجے تک جاری رہے آپریشن سندور’ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردانہ حملوں کو بڑھاوا دے رہا ہے اور ان حملوں میں اب تک 350 عام لوگ اور 600 سیکورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندورمیں جن9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے چار پاکستان میں اور 5 مقبوضہ کشمیر میں ہیں۔ ان مقامات پر لشکر طیبہ اور جیش محمد کے ہیڈ کوارٹر، بھرتی کے مراکز، تربیتی مراکز اور لانچ پیڈ ہیں۔ مسری نے کہا کہ گزشتہ رات کی سرحد پار کی گئی کارروائی نپی تلی، غیر اشتعال انگیز اور ذمہ دارانہ تھی، جس کا مقصد ملی ٹینٹوں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنااوران کو اس طرح کی مزید کارروائیوں سے روکنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں کسی پاکستانی فوجی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا، اس میں کسی بے گناہ کی جان نہیں گئی اور نہ ہی ان کی املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے 25 اپریل کو پہلگام حملے کے حوالے سے جاری کردہ بیان کی روح کے مطابق ہے ۔ مسری نے کہا ‘‘پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹماڈیولز پر ہماری انٹیلی جنس نگرانی نے اشارہ دیا ہے کہ ہندوستان پر آگے بھی حملے ہوسکتے ہیں اور اس لیے ان کو روکنا اور ان کا مقابلہ کرنا کافی ضروری سمجھا گیا،بدھ کی صبح ہندوستان نے اس طرح کے سرحد پار حملوں کو روکنے اور جواب دینے کا اپنا حق استعمال کیا ہے ۔خارجہ سکریٹری نے کہا کہ 25 اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پریس بیان سے ٹی آر ایف (دی ریزسٹنس فرنٹ) کا حوالہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے دباؤ پر بھی توجہ دی جانی چاہیے ۔ پہلگام حملے کی تحقیقات سے ملی ٹینٹوں کے پاکستان کے ساتھ روابط بے نقاب ہوئے ہیں۔ خارجہ سکریٹری نے کہا کہ یہ حملہ واضح طور پر جموں و کشمیر میں حالات کے معمول پر آنے کو متاثر کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ مسری نے کہا کہ یہ حملہ واضح طور پر عام حالات کو بگاڑنے اور جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ اسے سیاحت کو متاثر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جو یونین ٹیریٹری میں معیشت کی اہم بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ریکارڈ 2.5 کروڑ سیاحوں نے وادی کا دورہ کیا تھا۔ اس کا مقصد یونین ٹیریٹری میں ترقی اور پیشرفت کو نقصان پہنچانا اور پاکستان سے سرحد پار ملی ٹینسی کو جاری رکھنے کے لیے بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس طرح کیا گیا ہے کہ اس سے جموں و کشمیر سمیت پورے ملک میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا کچھ نہیں ہوا اور اس کا کریڈٹ مرکزی حکومت اور عوام کو دیا جانا چاہئے جنہوں نے ان منصوبوں کو ناکام بنایا۔ مسری نے کہا کہ خود کو “مزاحمتی محاذ” کہنے والے ایک گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ اس گروپ کا تعلق اقوام متحدہ کے کالعدم پاکستان گروپ لشکر طیبہ سے ہے ۔ مسری نے کہا کہ اس حملے کا طریقہ کار ہندوستان میں سرحد پار دہشت گردی کو انجام دینے کے پاکستان کے طویل ٹریک ریکارڈ سے بھی منسلک ہے ، جس کے لیے تحریری اور واضح دستاویزات دستیاب ہیں۔ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کے طور پر پہچانا جا چکا ہے ۔ مزید برآں، پاکستان نے اس معاملے پر عالمی اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس جیسے بین الاقوامی فورمز کو جان بوجھ کر گمراہ کیا ہے ۔ کرنل صوفیہ قریشی نے کہاکہ ‘‘آپریشن سندور 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے معصوم شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔’’ انہوں نے کہا کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں سے دہشت گردوں کے بڑے تربیتی کیمپ چلائے جا رہے ہیں۔ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کہا کہ آپریشن کے لیے مقامات کا انتخاب قابل اعتماد انٹیلی جنس اور ان مقامات پر سرگرمیوں کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ ان کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا گیا کہ شہری اہداف اور عام لوگوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے ۔

۔ 9ٹھکانے کونسے؟

یو این آئی

نئی دہلی// ہندوستانی مسلح افواج نے سرحد پار آپریشن میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے کل9ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے ، جن میں سے چار پاکستان کے اندر اور باقی پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے ) میں تھے ۔ ہندوستان نے پاکستان کے اندر لشکر طیبہ اور جیش محمد کے بڑے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا اور جو پاکستان اور پی او کے میں واقع تھے ۔ ان مقامات میں یہ شامل ہیں۔مرکز سبحان اللہ، بہاولپور (پنجاب، پاکستان)یہ جیش محمد کا ہیڈکوارٹر ہے ۔ اس جگہ سے 14 فروری 2019 کو پلوامہ بم دھماکے سمیت ملی ٹینٹ حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ حملہ آوروں نے اس کیمپ میں تربیت حاصل کی۔مرکز طیبہ، مریدکے(شیخ پورہ، پنجاب، پاکستان)2000 میں قائم کیا گیا، یہ لشکر طیبہ کا مرکزی تربیتی اور نظریاتی مرکز ہے ، جو نانگل سہدان، مریدکے میں واقع ہے ۔ سرجل/تہرہ کلاں (نارووال، پنجاب، پاکستان)جموں و کشمیر میںملی ٹینٹوں کی دراندازی کے لیے جیش محمد کا ایک پرائمری لانچنگ پیڈ ہے۔تہرا کلاں گاؤں میں اسے دنیا کی نظروں سے چھپانے کے لیے ایک بنیادی صحت مرکز کے اندر چھپا کر بنایا گیا تھا۔ مہمونا جویا کیمپ، سیالکوٹ (پنجاب، پاکستان)حزب المجاہدین کے زیر انتظام یہ کیمپ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ میں کوٹلی بھٹہ سرکاری ہسپتال کے قریب ہے ۔ یہ کیمپ بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ سرکاری کمپاؤنڈز کے اندر خفیہ طور پر قائم کیا گیا تھا۔مرکز اہل حدیث، برنالہ (بھمبر، پی اوجے کے )یہ لشکر طیبہ کا ایک اسٹریٹجک کیمپ ہے جسے پونچھ-راجوری-ریاسی علاقے میں دراندازی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ برنالہ کے مضافات میں کوٹ جمیل روڈ پر واقع یہ شہر برنالہ سے صرف 500 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔مرکز عباس، کوٹلی (پی اوجے کے )کوٹلی میں بائی پاس روڈ کے قریب محلہ رولی میں واقع حضرت عباس بن عبدالمطلب کے نام پر جیش محمد کا کیمپ ہے ۔ یہ کیمپ کوٹلی فوجی کیمپ سے تقریباً 2 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے ۔ مسکار راحیل شاہد، ضلع کوٹلی (پی اوجے کے )میرپور کوٹلی روڈ پر مہولی پلی سے 2.5 کلومیٹر کے فاصلے پر حرکت المجاہدین کا ایک پرانا کیمپ ہے ، جو پہاڑیوں میں واقع ہے اور صرف کچے راستے سے ہی قابل رسائی ہے ، یہ بیرکوں، ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کے کمرے ، دفاتر اور انتہا پسندوں کے رہائشی کوارٹرز پر مشتمل ہے ۔شوائی نالہ کیمپ، مظفرآباد (پی اوجے کے )یہ لشکر طیبہ کے لیے بھرتی، رجسٹریشن اور تربیت کے لیے استعمال ہونے والا ایک بڑا کیمپ ہے ۔ یہ 2000 کی دہائی کے اوائل سے فعال ہے ۔مرکز سیدنا بلال، مظفرآباد (پی اوجے کے )پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں جیش محمد کا مرکزی مرکز مظفرآباد میں لال قلعہ کے سامنے واقع ہے ۔ یہ کیمپ جیش محمد کے جموں و کشمیر میں دراندازی کرنے سے پہلے ایک ٹرانزٹ کیمپ کا کام کرتا ہے ۔ کسی بھی وقت اس کیمپ میں 50-100 ملی ٹینٹ رہتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

صفحہ اول

ٹورازم میلہ کولکتہ 2025کا افتتاح||یوٹی میں پھر سیاحت کی ہوا چلی جموں وکشمیر محفوظ او رپُر سکون، مغربی بنگال کیساتھ دیرینہ باہمی شراکت:وزیر اعلیٰ

July 10, 2025
صفحہ اول

بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ پولیس کانسٹبل جاں بحق

July 10, 2025
صفحہ اول

مرکز حفاظت یقینی بنائے جموں وکشمیر سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں:ممتا بنر جی

July 10, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر کی سیاسی جماعتیں 13 جولائی کو یوم شہداکے طور منانے کی تیاریوں میں مصروف

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?