دبئی/پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ سیریز میں پاکستانی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔دبئی میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے لئے دونوں ٹیمیں آج بھرپور پریکٹس کریں گی۔پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے پاکستانی ٹیم پرعزم ہے۔کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی غیر موجودگی میں حسن علی پر پاکستانی ٹیم کا انحصار ہوگا۔ دوسرا ڈے نائٹ ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔