اسلام آباد/پاکستان کی قومی اسمبلی کے لئے بدھ کے روز ہوئے عام انتخابات میں کرکٹ سے سیاست میں آئے عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی)ابتدائی رجحانات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان مسلم لگ (نواز)سبقت لئے ہوئے ہے ۔جیوٹیلی ویژن کے مطابق قومی اسمبلی کی 272سیٹوں میں سے عمران خان کی پارٹی90سیٹوں پر آگے ہے ۔نوازشریف کی پارٹی 52سیٹوں اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )30یٹوں پر سبقت لئے ہوئے ہے ۔20سیٹوں پر آزادامیدوار آگے ہیں ۔متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے )11سیٹوں پر سبقت لئے ہوئے ہے ۔