Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

پاکستان الیون نے امن میچ میں برطانیہ کی ٹیم کو ہرادیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 22, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
کراچی/شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پاک فوج کے زیر انتظام کھیلے جارہے خیر سگالی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران یو کے میڈیا الیون نے پاکستان الیون کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی کے تعاون کے ساتھ فاٹا میں کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام پہنچانے کے لیے میران شاہ میں ’پیس کپ 2017‘ کے نام سے ایک نمائشی میچ منعقد کیا۔پاکستان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت یو کے میڈیا الیون کو 254 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔شاہد آفریدی کے علاوہ اس میچ میں پاکستان الیون کی طرف سے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر امین نے بھی نصف سینچریاں اسکور کیں۔یو کے میڈیا الیون کی ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام ہوگئی اور پاکستان الیون نے یہ میچ 133 رنز سے جیت لیا۔پیس کپ 2017 کے اس نمائشی میچ میں پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار انضمام الحق، شاہدآفریدی کے علاوہ یونس خان، کامران اکمل، جنید خان، عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی اور وجاہت اللہ واسطی بھی شریک تھے۔خیال رہے کہ پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں اس نمائشی میچ کے انعقاد کا وعدہ کیا تھا۔میچ کا مقصد کھیلوں کے زریعے امن کا فروغ ہے اور اس کے علاوہ اس میچ کے انعقاد سے قبائلی علاقوں میں امن و امان کی بہتر صورتحال کا بھی اظہار ہوگا۔اس میچ کے حوالے سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی امن اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی اور اس میچ کی طرح مستقبل میں بھی کرکٹ کے میدانوں میں ہر طرح کی حمایت جاری رہے گی۔سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ کھیل قوموں کو یکجاں کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔اس نمائشی میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے گراؤنڈ میں مقامی اسکولوں کے طالب علموں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ قبائلی عمائدین اور رہنما بھی موجود تھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین

Related

سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?