لاہور//پاکستانی میوزیم سے کشمیر ی لکڑی سے بنے میز سمیت 200قیمتی چیزی چوری ہوگئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب کی ایک رپوٹ میں قیمتی سازوسامان کی چوری کیلئے کسی کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھرایا گیا ہے۔ ہاتھ سے بنی یہ نایاب چیزیں بلوپور میوزیم سے چوری ہوگئی ہیںجو لاہور سے 400کلومیٹر دور ہے۔ لاہور سے چوری ہونے والی نایاب چیزوں میں کشمیری لکڑی کا بنا میز، اگربتی، ہاتھ سے بنا اوون، حامل شریف کے نسخے، خوش خطی کے نمونے ، ہار، چاندی کی انگوٹھی اور دیگر سازو سامان چوری ہوگیا تھا۔ موزیم کے ڈائریکٹر زبیرن ربانی نے کہا کہ موزیم کے چوری ہوئے سامان کی اتنی تاریخی حثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن مین قصورواروں کو ذمہ دار ٹھرانے کیلئے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔