رمیش کیسر
نوشہرہ//نوشہرہ سیکٹر میں بدھ کی صبح پاکستانی فوج کی جانب سے کئے گئے سنائپر شاٹ میں فوج کی جھنگڑ بٹالین کا ایک جوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شیر مکڑی میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجیوں کو پاکستانی سنائپرز نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مان کمار نامی سپاہی شدید زخمی ہو گیا۔زخمی فوجی کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوج کے شمالی کمان ہسپتال، ادھم پور منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، جن میں زیادہ تر سنائپر حملے شامل ہیں۔ ان واقعات میں فوج کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
، جس سے سرحدی علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔