عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //بھارت نے منگل کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی اہلکار کو اس کے سفارتی کردار سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملک بدر کر دیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ اہلکار کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا”حکومت ہند نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے ایک پاکستانی اہلکار کو، ہندوستان میں اپنی سرکاری حیثیت کے مطابق نہ ہونے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے نان گریٹا قرار دیا ہے۔ اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر ہندوستان چھوڑنے کو کہا گیا ہے‘‘۔پاکستان ہائی کمیشن کے چارج ڈی افیئرز کو اس سلسلے میں ایک ڈیمارچ جاری کیا گیا،” ۔