پاکستانی زیر قبضہ کشمیر ہندوستان کا حصہ واپس لے کر رہیں گے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر بد ل گیا:امیت شاہ

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بار پھر کہاکہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے اور اسے ہم واپس لیں گے۔بہار میں بی جے پی امیدوار نیرج ترپاٹھی کیلئے ووٹ مانگنے کیلئے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) ہندوستان کا ہے اور ہم اسے واپس لیں گے۔انہوں نے کہا ’’راہول بابا، آج پریاگ راج کی مقدس سرزمین سے میں کہوں گا کہ یہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر ہمارا ہے، ہمارا رہے گا، اور ہم اسے واپس لے لیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انتخابات کے چارمرحلوں کے بعد، اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ ملک کے لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے۔

 

مودی ایک بار پھر اقتدار میںآئیں گے ۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نریندر مودی کو تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم بنائیں تاکہ ملک کو دہشت گردی، نکسل ازم اور غربت سے نجات دلائی جاسکے اور ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹ بینک کی پرواہ کیے بغیر کئی سخت فیصلے لئے۔ انہوں نے دفعہ 370 کو ختم کرنے اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’میں آپ سے اپیل کروں گا کہ پر کمل (بی جے پی کے انتخابی نشان) کو ووٹ دیں اور مودی کو تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم بنائیں۔ انہیں تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم بنانے کا مطلب ہے دہشت گردی اور نکسل ازم سے آزادی، غربت سے آزادی، انتظامات کرنا۔ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دینا تاکہ وہ دنیا کے ساتھ مل کر چلیں اور ایک عظیم ہندوستان تشکیل دے سکیں‘‘۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے، شاہ نے کہا’’جب دفعہ 370 کو ختم کیا گیا تھا، راہل گاندھی نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد کشمیر میں خون کا دریا بہے گا، لیکن پچھلے پانچ سالوں میں خون کے دریا کو چھوڑ دو، کسی نے ایک بھی پھینکنے کی ہمت نہیں کی۔ وہاں مودی نے ملک سے دہشت گردی اور نکسل ازم کو ختم کرنے کا کام کیا۔