سری نگر// پولیس کا دعویٰ ہے کہ شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص، جس نے سال 2017 میں سرحد پار کر کے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں قدم رکھا تھا، نے بدھ کے روز فوج کے سامنے خود سپردگی اختیار کی۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے ہتھہ لنگہ گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ شبیر احمد چیچی ولد غلام محمد چیچی سال 2017 سرحد پار کر کے پاکستانی زیر انتظام کشمیر چلا گیا تھا اور وہیں رہائش پذیر تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شبیر احمد گذشتہ شب دیر گئے واپس اپنے گھر لوٹا اور سرنڈر کیا۔