نئی دہلی //بھارت نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جموں و کشمیر کے حوالے سے ایک ہی معاملہ ہے اور وہ ہے پاکستان زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان پر جبری قبضہ ہے ۔مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے پاکستان کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یہ علاقے خالی کرنے چاہئیں۔عبدالباسط کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان کوئی ایشو ہے تو وہ پاکستان کا ان علاقوں پر قبضہ ہے جو کہ ناجائز ہے۔انکا کہنا تھا کہ ان علاقوں کو کیسے قبضہ سے آزاد کر کے بھارت میں شامل کیا جائے بنیادی ایشو یہی ہے۔انہوں نے کہا کہ1994میں پارلیمنٹ میں اس حوالے سے قرارداد بھی پاس کی گئی اور بھارت کا اس ضمن میں دوٹوک موقف ہے۔