بارہمولہ// جنوبی کشمیر کے سانبورہ پانپور علاقے میں گزشتہ روز ہوئی جھڑپ میں مارے گئے پاکستانی جنگجو کو گانٹہ مولہ بارہمولہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات سانبورہ پانپور میں لشکر سے وابستہ عمر بھائی نامی پاکستانی جنگجو کو سوموار کو گانٹہ مولہ کے مقام پر دفنانے کیلئے رات کے دس بجے کے قریب لایاگیا۔بعد میں مذکورہ جنگجو کو شیری پولیس تھانے سے وابستہ پولیس اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے رات کی تاریکی کے دوران سپرد خاک کیا۔ یاد رہے کہ غیر ملکی جنگجو کیلئے بنائے گئے اس قبرستان میں پہلے سے ہی چار درجن کے قریب غیر ملکی جنگجودفن ہیں ۔جن میں لشکر کا علیٰ کمانڈر ابو دُجانہ جو کہ ہکری پورہ پلوامہ میں یکم اگست کو ایک جھڑپ میں مارا گیا تھا بھی شامل ہے۔