جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے آج اننت ناگ میں ایک وومن پولیس تھانہ کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ پاکستانی ایجنسیاں ہمارے ملک میں بہت سی گندگی پھیلانا چاہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے زریعے یہ ایجنسیاں معصوم بچوں کو غلط راستوں کی ترغیب دے رہی ہیں۔ اور نوجوانوں کو بدعنوانی کرنے کیلئے اکساتے ہیں اور انہیں عسکریت پسندی میں شامل ہونے کیلئے تیار کرتے ہیں، جس سے ہائبرڈ ملی ٹینسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ویڈیو:عارف بلوچ