عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو تمام ڈی سیز اور ایس ایس پیز کی ایک میٹنگ میں ہدایت دی کہ وہ وزارت داخلہ کی طرف سے مطلع کردہ آخری تاریخ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اور ضروری کارروائی کریں۔ وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق تمام موجودہ درست ویزے، سوائے میڈیکل ویزوں، طویل مدتی ویزوں، سفارتی اور سرکاری ویزوں کے، جو حکومت ہند کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے ہیں، 27 اپریل 2025 سے فوری طور پر منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے میڈیکل ویزے صرف 29 اپریل 2025 تک کارآمد ہوں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے X پر پوسٹ کیا”ڈی سیز اور ایس ایس پیز کی میٹنگ میں وزارت داخلہ کی طرف سے مطلع کردہ آخری تاریخ کے مطابق جموں و کشمیر سے پاکستانی شہریوں کے اخراج کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اور ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی”۔