عاصف بٹ
کشتواڑ//ہفتے کی صبح کشتواڑ ضلع کے پاڈر علاقے میں اٹھولی کے مقام پر رونما ہوئے سڑک حادثے میں12افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین افراد کو مزید علاج کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اٹھولی میں صبح کے قریب یاتریوں سے بھری ٹیمپو گاڑی کو تتہ پانی کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد شدید طور زخمی ہوے جبکہ نو افراد کو معمولی چوٹی آئیں جسکے بعد فوری زخمیوں کو مزید علاج کیلئے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیاگیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی شناخت جیوتی زوجہ رمیش کمار ساکن ٹکری جموں،روپالی شرما دختررام پال ساکن جموں ،سبھاش راج ولد بدری ناتھ ساکن پٹیالی چک جموں، لکشمن کمار ولد رمیش کمار ساکن ٹکری جموں، پولئ دیوی زوجہ ناتھ رام ساکن جموں ،منیشہ دیوی زوجہ بکرم سنگھ ساکن جموں و سنیل کمار ولد گور سنگھ ڈوڈہ کے طور ہوئی جبکہ جوتی روپالی و لکشمن کا علاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے۔