عاصف بٹ
کشتواڑ// جمعہ کی شام کشتواڑ ضلع کے دورافتادہ علاقہ پاڈر کے مسو گڑھ علاقے میں آگ کی ہولناک واردات میں رہایشی مکان جل کر خاکستر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آگ شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب مسو کے گڑھ علاقے میں اوم ناتھ کے رہایشی مکان میں لگی۔اگرچہ فوری طور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے دو منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا جس میں لاکھوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوئی۔ فوری طور مقامی لوگوں نے بچائو کاروائی عمل میں لائی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و فائر سروس کی ٹیموں کو جائے واقعہ کی طرف روانہ کیا گیا ۔ دیگر گئے تک بچاو کاروائی کا عمل جاری تھا۔
 
								 
			 
		 
		 
		 
		 
		 
		 
		