عاصف بٹ
کشتواڑ//بدھ کی بعد دوپہر ضلع کشتواڑ کے ڈنگڈورو علاقے میں زیر تعمیر پاور پروجیکٹ کی ڈیم سائٹ پر کمپنی کا ملازم چناب برد ہوگیاجسکی بازیابی کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ملازم کی شناخت روشن لال ساکن ٹنڈر کے طور ہوئی ،جو کمپنی میں بطور مزدور کام کررہاتھا ۔ حادثے کے خبر ملتےہی کمپنی پولیس و ریڈکراس نے بچائو کاروائی عمل میں لائی تاہم دیرشام تک اسکا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔