Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

پانی کے بحران کا حل ضروری ہے

Towseef
Last updated: August 21, 2023 6:35 am
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

توجہ طلب

سریتا
اکثر یہ پیشین گوئی کی جاتی ہے کہ اگر مستقبل میں عالمی جنگ ہوئی تو وہ پانی کے مسئلے پر لڑی جائے گی۔ آج کے دور میں پانی کی کمی ایک بڑا بحران بن چکا ہے۔ اس بحران کے مضر اثرات بھی بدتر ہو رہے ہیں ۔ پانی کی کمی نہ صرف انسانی زندگی بلکہ درختوں، پودوں، جانوروں اور پرندوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ رفتہ رفتہ یہ بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ ہمیں اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ راجستھان ملک کی ایسی ریاست ہے جہاں دیہی علاقوں کو سب سے زیادہ پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریاست کے بیکانیر ضلع میں واقع لنکرنسر بلاک کا بنجر واڑی گاؤں بھی اس کی ایک مثال ہے، جہاں پانی کی کمی سے لوگوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ اس کا سب سے زیادہ خمیازہ خواتین کو اٹھانا پڑتا ہے جو اپنے روزانہ کے آدھے سے زیادہ وقت پانی جمع کرنے میں صرف کرتی ہیں۔بنجر واڑی گاؤں کی تاریخ 600 سال پرانی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اسے راجپوتوں نے آباد کیا تھا۔ اس گاؤں میں بنجا برادری کی کثیر تعداد کی وجہ سے اس کا نام بنجر واڑی گاؤں رکھا گیا ہے۔

گاؤں میں تقریباً 400 گھر ہیں جن میں بنجا برادری کے علاوہ 40 گھر عام برادری کے ہیں اور تقریباً 50 گھر راجپوت برادری کے ہیں۔ گاؤں کی زیادہ تر آبادی سلائی اور مویشی پالنے کے علاوہ تھوڑی بہت کھیتی باڑی بھی کرتی ہے۔ شروع سے ہی بنجر واڑی گاؤں میں پانی کی بہت کمی تھی، لیکن آج یہ سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لئے گاؤں کے لوگوں نے ایک جوہڑ (باؤلی) بنایا ہے۔ سال 2004-05 میں یہاں تقریباً 400 بیریاں تھیں جو اس وقت کم ہو کر 100 سے 150 رہ گئی ہیں۔ جہاں سے لوگ پانی حاصل کرتے ہیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ایک بیری سے صرف 1000 لیٹر پانی نکالا جا سکتا ہے۔ جہاں سے گاؤں کی خواتین اور نوعمر لڑکیوں کو پانی کے برتن سروں پر رکھ کر اپنے گھروں کو جانا پڑتا ہے۔ موسم گرما میں پانی کے بغیر عوام کی زندگی کتنی مشکل ہو جاتی ہے اور خواتین کو پانی کا بندوبست کرنے کے لیے کتنی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے،شہروں میں رہنے والوں کے لئے اس کا تصور بھی مشکل ہے۔

اس سلسلے میں گاؤں کے رہنے والے 33 سالہ منی رام کا کہنا ہے کہ گاؤں میں پانی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس کیلئے گاؤں کے لوگوں نے کافی جدوجہد کی ہے۔ وہ پانی کے انتظام کے لئے گاؤں کے سرپنچ، ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کے پاس اپنا مسئلہ لے کر گئے ہیں۔ یہاں تک کہ گاؤں والوں نے ضلع مجسٹریٹ اور وزیر اعلیٰ کے دفتر تک آواز اٹھائی ہے۔ کئی دھرنا مظاہرے بھی ہوئے۔ 2014 میں، ایک مقامی این جی او ’’آزاد یووا سنگٹھن‘‘نے اس علاقے میں بہت تعاون کیا ہے۔ گاؤں والوں کی مسلسل جدوجہد سے حالات میں کچھ بہتری ضرور آئی ہے لیکن مسئلہ ابھی بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔ منی رام کا کہنا ہے کہ اکثر کئی جگہوں پر پانی کی بیریوں کو تالے لگائے جاتے ہیں، جس سے ذات پات کا نہیں بلکہ پانی کا مسئلہ ظاہر ہوتا ہے۔ اگرچہ پہلے یہ ذات پرستی کی نشاندہی کرتا تھا، کیونکہ پہلے مختلف ذاتوں کے مختلف بیر تھے، جس کی وجہ سے پانی کی بیری پر تالا لگا ہوا تھا۔لیکن اب مسئلہ پانی کے تحفظ کا ہے۔اس وقت پانی لوگوں کے گھروں تک پہنچتا ہے جسے مقامی نہر کے ذریعے سپلائی کیا جاتا ہے۔

لیکن پھر بھی آپ خواتین کو سر پر گھڑے اٹھائے ہوئے دیکھ سکتے ہیں کیونکہ پانی مناسب مقدار میں لوگوں تک نہیں پہنچ پاتا ہے۔ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں پانی ذخیرہ کرنے کی کمی ہے۔ یہاں ایسا کوئی نظام نہیں ہے کہ اگر 1 یا 2 ماہ پانی نہ ہو تو لوگ زندہ رہ سکتے ہیں، انہیں اس سے کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔ اس سلسلے میں گاؤں کی ایک خاتون یشودا کا کہنا ہے کہ یہاں سب سے بڑا مسئلہ گرمیوں میں ہوتا ہے۔بیریوں سے روزانہ 10 گھڑے پانی نکالنا پڑتا ہے جس میں سارا دن گزر جاتا ہے۔ گاؤں میں پائپ لائن لگنے کے بعد بھی اس میں 10 یا 20 دن میں ایک بار پانی آتا ہے۔ جب آتا ہے تو بھی پورے گاؤں میں یکساں طور پر نہیں آتا۔

سماجی کارکن اور کالم نگار دلیپ بداوت، جو پانی کے بحران کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، کہتے ہیں کہ راجستھان کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی کی جانب سے مختلف قسم کے پانی کے روایتی آبی ذرائع بنائے گئے ہیں۔ اس علاقے کی سطحی اور ارضیاتی ساخت اور بارش کی مقدار کے مطابق پانی کے کس قسم کے ذرائع پیدا کیے جا سکتے ہیں، لوگوں کو یہ علم اس زمانے میں بھی تھا جب آج کی طرح تعلیم اور ٹیکنالوجی نے ترقی نہیں کی تھی۔ بارش کے قطروں کو سطح پر ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ زمین میں پینے کا پانی کہاں سے مل سکتا ہے اور اسے کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ یہ معلوم کرنا کئی نسلوں کا تجربہ رہا ہوگا ۔ اس کے علاوہ سطحی پانی ختم ہونے کے بعد زمین کے اندر فطرت کی طرف سے ذخیرہ کیے گئے پانی کو تلاش کرنا اور استعمال کرزندگی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک شاندار تجربہ رہا ہوگا۔ لیکن آج کی نسل اس ٹیکنالوجی کو بھول چکی ہے جس کا نتیجہ پانی کے بحران کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔

تاہم، بنجر واڑی گاؤں کے تقریباً تمام گھروں کی خواتین اپنے سروں پر پانی اٹھانے کا کام کرتی ہیں۔ خواتین برتنوں اور بالٹیوں میں پانی لاتی ہیں، مرد ٹریکٹروں اور اونٹوں کی گاڑیوں سے بھرے گیلن میں پانی لاتے ہیں۔ گاؤں کے لوگوں کو روزانہ پانی لانے کے لئے کافی مشقت کرنی پڑتی ہے۔ پانی کے اس مسئلے نے نوعمر لڑکیوں کی تعلیم کو بہت متاثر کیا ہے۔ اکثر انہیں گھر کی خواتین کے ساتھ پانی جمع کرنے کے لئے سکول چھوڑنا پڑتا ہے۔ کیا ہم سوچ سکتے ہیں کہ جس گاؤں کی لڑکیاں سکول کی کتابوں کے بجائے سر پر پانی کے برتن اٹھانے کی جدوجہد کر رہی ہوں، وہ گاؤں ترقی کر سکے گا؟ (چرخہ فیچر)
پتہ۔بیکانیر، راجستھان
(نوٹ۔مضمون میں ظاہر کی گئی آراء مضمون نگار کی خالصتاًاپنی ہیں اور انہیں کسی بھی طورکشمیر عظمیٰ سے منسوب نہیںکیاجاناچاہئے۔)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?