Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پانی کی نکاسی نظام۔۔۔۔۔ بہتر بنانے کی ضرورت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 27, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 پچھلے کئی روز سے جاری بارشوں سے جہاں فصلوں کو نقصان پہنچاہے وہیں ایک بارپھر نکاسی کے نظام کی قلعی کھل گئی ہے ۔ریاست کے تمام بڑے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں پانی کی نکاسی کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے کئی جگہوں پر بارش کا پانی سڑکوں سے بہتے ہوئے دکانوں کے اندر چلا جاتاہے تو کہیں مکانات کی دیواروں میں گھُس جاتا ہےجبکہ کچھ جگہوں پر تو سڑکیں کئی کئی دن تک زیر آب رہتی ہیں۔اگرچہ موسم برسات کے دوران یہ صورتحال انتہائی سنگین بن جاتی ہے تاہم حالیہ بارشوں کے دوران بھی یہ دیکھاگیاہے کہ بارش کا پانی ،خاص کر پہاڑی علاقوں میں،سڑکوں پر بہتے ہوئے سیدھا دکانوں کے اندر داخل ہوگیا جس پر دکاندارسیخ پا ہیں ۔ گزشتہ دنوں پونچھ کے مینڈھر بازار میں پانی دکانوں کے اندر داخل ہونے سے دکانداروں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑااور انہوں نے انتظامیہ کوانتباہ دیاہے کہ اگر نکاسی آب کے نظام میں بہتری نہ لائی گئی تو وہ احتجاج کاراستہ اختیار کریں گے ۔ اسی طرح سے راجوری کے کوٹرنکہ سب ڈیویژن میں بھی نالیاں بند ہونے کی وجہ سے پانی دکانوں میں چلا گیا اور سڑکو ں پر جمع ہوگیا ۔پانی کی نکاسی کے حوالے سے دیگر کئی قصبوں سے بھی ایسی ہی اطلاعات آرہی  ہیں ۔یہ بات بدقسمتی کا باعث ہے کہ کئی قصبوں میں پانی کی نکاسی کا نظام یا تو ہے ہی نہیں یاپھر اس میں کئی طرح کی خرابیاں پائی جاتی ہیں ۔کئی قصبوں میں تعمیراتی سرگرمیاں اس بے ڈھنگے طریقہ سے انجام دی گئی ہیں کہ کاروبار ی مراکز اور رہائشی مکانات تعمیر کرتے وقت کسی نے نکاسی ٔ آب کی فکر ہی نہیں کی اوراسی کا نتیجہ ہے کہ آج مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔جاریہ موسم میں حالانکہ اتنی زیادہ تیز بارشیں نہیں ہوئیں لیکن اس کے باوجود نکاسی کے نظام کی خرابیاں سامنے آگئی ہیں جس سے یہ قیاس لگانا آسان ہوجاتاہے  کہ آئندہ موسم برسات کے دوران لوگوں کو کس قدر مشکلات درپیش ہوں گی ۔ برسات کے موسم میں ہر سال ہی سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور سڑکیں زیر آب آجانے سے مسائل کاسامنا رہتاہے اور ہر بار انتظامیہ و متعلقہ حکام کی طرف سے یہ یقین دہانیاں کرائی جاتی ہیں کہ نکاسی کے نظام میں بہتری لائی جائے گی اور ساتھ ہی انسداد سیلاب کی خاطر بھی اقدامات کئے جائیں گے مگر شومئی قسمت کے صورتحال جوں کی توں ہے اور شہر وں و قصبوں میں پانی کی نکاسی کے نظام میں کوئی خاص سدھار نہیں آیا ۔اگرچہ جموں اور سرینگر میں کچھ مقاما ت پر نکاسی کیلئے بندوبست کئے گئے ہیں تاہم اضلاع اور تحصیل کی سطح پرابھی بہت کچھ کیاجانا باقی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو بڑے پیمانے پر اقداما ت کرناہوں گے تب جاکر صورتحال میںبہتری آسکتی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پانی کی نکاسی کے خراب نظام کیلئے جہاں متعلقہ حکام ،جنہوں نے وقت پر اس سلسلے میں کوئی اقدام کرنے کی زحمت گوارہ نہ کی ،ذمہ دار ہیں،وہیں ان لوگوں کو بھی بری الذمہ نہیں قرار دیاجاسکتا جو گندگی کو نالیوں میں پھینک دیتے ہیں جس سے یہ نالیاں بند ہوجاتی ہیں اور پھر بارشوں میں پانی ان میں بہنے کے بجائے سڑکوں پر آجاتاہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ پرانے نظام پر مزید تکیہ نہ کیاجائے اورپانی کی نکاسی کے نظام میں بہتری لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزارِ شہداء پر جانے کے دوران عمر عبداللہ کی پولیس اہلکاروں کیساتھ دھکا مُکی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تازہ ترین
ہم جب چاہیں شہداء کو یاد کر سکتے ہیں،ہم پر کوئی پابندی نہیں چلے گی:وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ
برصغیر
صفاپورہ میں خاتون کے مبینہ قتل پر احتجاجی مظاہرہ
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از 6 ہزار یاتریوں کا تیرہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?