Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پانی کی قلت اور انتظامیہ کی غفلت

Towseef
Last updated: March 5, 2024 11:53 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

پچھلے پانچ سال کے دوران بھی وادیٔ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں لوگ پینے کے پانی کی قلت اور مسلسل نایابی کے خلاف آواز بلند کرتے چلے آرہے ہیں اور مضر صحت اور ناصاف پانی کے استعمال سے متاثرہونے والی انسانی صحت کے خلاف مختلف صورتوں میں اپنی ناراضگی بھی ظاہر کرتے آرہے ہیں لیکن پھر بھی اُنہیں درپیش یہ بنیادی سنجیدہ مسئلہ حل نہیں ہوپارہا ہے۔یو ٹی سرکار کی طرف سے اگرچہ بار بار یہ دعویٰ دہرایا جارہا ہے کہ جموں و کشمیرکے ہر گھر میں نل اور جل پہنچایا جارہا ہے لیکن زمینی سطح پر یہ دعویٰ صحیح ثابت نہیں ہورہا ہے ۔بے شک بیشتر علاقوں میں نل تو پہنچائے گئے ہیں لیکن اُن میں جل نہیں آرہا ہےاور نہ ہی اس مسئلے کو دور کرنے یا اس پر قابو پانے کے لئے کوئی موثر کوشش کی جارہی ہے۔جس کے نتیجے میں یہ مسئلہ دن بہ دن پیچیدہ ہوتا چلا جارہا ہے،خصوصاً موسم گرما میں یہ مسئلہ شدید بحرانی شکل اختیار کر جاتا ہے۔بغور دیکھا جائےتو وادی میں پینے کے صاف پانی کی بحرانی صورت حال کوئی خلاف توقع بات قرار نہیں دی جارہی ہے کیونکہ سبھی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انسانی آبادی میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ تین دہائیوں کے دوران جہاں سرینگر شہر کی آبادی میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے وہیں تقریباً سبھی اضلاع کے بیشتر علاقوں کی آبادی بھی دوگنی یا اس سے زیادہ ہوچکی ہے،جبکہ لاکھوں کی تعداد میں فوج اور حفاظتی فورسز کی موجودگی اور ساتھ ہی غیر ریاستی باشندوں کی بھرمار اس کے علاوہ ہے۔

چونکہ پینے کا پانی انسانی زندگی کا انتہائی اہم اور لازمی جُز ہے اور ہَوا کے بعد پانی پر ہی انسانی وجود قائم رہ سکتا ہے ،تو ظاہر ہے کہ وادی کشمیر میں آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی ضرورت اور وسیع پیمانے پر اس کا تصرف بھی کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔گوکہ وادی کشمیر پینے کے پانی کے ذخائر سے مالا مال قرار دی جارہی ہے لیکن ان ذخائر کو بچانے اور انہیں انسانی زندگی کے لئے کار آمد بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے۔صارفین پانی کے اضافے کے پیش نظر پینے کے پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کا حساس معاملہ یہاں کی حکومتوں نے ہمیشہ پسِ پُشت ڈال دیا اور کسی بھی حکمران کی طرف سے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ایماندارانہ کوشش نہیں ہوئی ہے۔پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے کوئی قابل ذکر پروجیکٹ تعمیر نہیں کیا گیا ،البتہ پچھلی پانچ دہائیوں کے دوران جو کوئی بھی پروجیکٹ شروع کیا گیا، اس کے لئے وقف کی گئی رقومات کا زیادہ تر حصہ وزراء،افسروں، انجینئر وںاور انجینئرنگ شعبے سے وابستہ سرکاری ملازموں اور ٹھیکیدار وں کی ہی نذر ہوکر رہ گیا۔چنانچہ پانچ سال قبل جب جموں وکشمیر میںسیاسی جماعتوں کی کایا پلٹ ہوگئی اور یہاں یوٹی سرکار نے اقتدار ی نظام سنبھالا تو لوگوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ اُن کے تمام بنیادی مسائل دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی لیکن تاحال موجودہ سرکاری انتظامیہ بھی عوام کو درپیش مسائل دور کرنے میں کامیاب ثابت نہ ہوسکی ہے۔

ان پانچ برسوں کے دوران بھی وادی میں پینے کے پانی کی قلت اور عدم دستیابی نہ صرف برقرار رہی بلکہ بعض اوقات شدت کی شکل اختیا ر کرگئی،جس کے باعث بیشتر اضلاع کے لوگ ندی نالوں کا ناصاف اور آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوتے رہے اور بیماریوں کو گلے لگانے پر مجبور ہوئے۔ندی نالوں کے ناصاف اور آلودہ پانی نے کئی انسانی جانیں بھی لیں،نیزدوردراز دیہی علاقوں کے بیشتر لوگ معدے اور انتڑیوں کی بیماریوں کے بھی شکار ہوگئے،اس کے باوجود ابھی تک اُنہیں پینے کے صاف پانی مہیا نہیں ہورہا ہے۔اس وقت بھی جو خبریں اخبارات کی زینت بنتی ہیں ،اُن کے مطابق مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دور نہیں کی جارہی ہےجبکہ مسلسل عدم دستیابی کے باعث آج بھی لوگوں کو ناصاف اور آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔الغرض پینے کے صاف پانی کی قلت اور عدم دستیابی کی جو صورت حال عرصۂ دراز سے چلی آرہی ہے، وہ بیشتر علاقوں میں آج بھی موجود ہےاور یہ مسئلہ نہ صرف مختلف اضلاع کے بیشتر علاقوں کو درپیش ہے بلکہ شہری آبادی میں بھی یہ مسئلہ پیچیدہ ہوتا چلا جارہا ہے۔بہر صورت موجودہ سرکاری انتظامیہ کو اس معاملے میں سنجیدگی کے ساتھ غورو فکر کرنے کی ضرورت ہے اور فوری طور ایسے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے کہ جن سے آنے والی گرمیوں کے ایام میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوسکے۔ورنہ دن بہ دن بڑھتی ہوئی پینے کے پانی کی قلت اور ناصاف پانی کے استعمال سے پیدا ہونے والے محرکات سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہ ہوگا کہ موجودہ حکومت کے انتظامی امور کا نظام کس قدر ابتر ہے اور متعلقہ محکمہ اپنی ذمہ داریوں سے کتنا غافل ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?