عاصف بٹ
کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے قریبی علاقہ وسر کی عوام نے علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کو لیکر محکمہ کے خلاف زودراراحتجاج کیا۔ مرد و زن نے بدھ کی صبح کشتواڑ پاڈر ہماچل قومی شاہراہ پر جمع ہوکرمحکمہ کے خلاف جم کرنعرے بازی کی جسکے بعد تحصیلدار و محکمہ کی ملازمین کی یقین دہانی کے بعد احتجاج پرامن طور ختم ہوا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک ماہ سے وسر کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے،اگرچہ انہوںنے متعدد مرتبہ فیلڈ عملہ کو اسبارے میں آگاہ کیا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ،محکمہ کے ا علیٰ حکام کو بھی پانی کی قلت سے آگاہ کیاگیا لیکن ان سنی ہوئی ،ایک ماہ سے پانی کی پائپیں بلاک پڑی ہیں اور ان کی مرمت نہیں کی جارہی ہے اور اب انہیںمجبور ہوکر سڑک پر احتجاج کرنا پڑا۔ انھوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کہ اور علاقے کو جلد پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔