کپوارہ//رامحال کے ہفرڈہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی عد دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس کے نتیجے میں تارت پورہ ہفرڈہ سڑک پر گا ڑیو ں کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک متا ثر رہی ۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہفرڈہ میں برسوں پرانی پانی فراہم کر نے والی سپلائی لائن اب ا س قدر بوسیدہ ہوچکی ہے کہ جگہ جگہ پینے کا پانی ضائع ہوتا ہے اور لوگو ں تک پانی نہیں پہنچ پاتا ہے جس کی وجہ سے وہ پانی کی ایک ایک بو ند کے لئے ترس رہے ہیں ۔مقامی لوگو ں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کیا کہ انہو ں نے کئی سال قبل ایک پرو جیکٹ تیار کیا جس کے تحت ہفرڈہ میں پرانی پائپ لائن کو بدلنے کا پروگرام تھا تاکہ لوگو ں کو پینے کا صاف پانی بلا خلل فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہفرڈہ میں محکمہ نے کئی مقامات پر پانی جمع کرنے کے لئے حوض بھی تعمیر کئے لیکن تا ایں دم ان میں پانی جمع نہیںکیا جاتا ہے ۔لون پورہ ہفرڈہ پائین کے لوگو ں نے بتا یا کہ ہفرڈہ بالا کے لوگ محکمہ کو اس وجہ سے نئی پائپیں بچھانے نہیں دیتے کہ ہفرڈہ پائین کو ان پائیپوں کے ذریعے پانی فراہم ہونے سے انہیں کھیتو ں کی آ بپاشی متا ثر ہونے کے خد شات ہیں ۔پیر کو لون پورہ ہفرڈہ پائن کے لوگو ں جن میں خواتین بھی شامل تھیں،نے گھر و ں سے باہر آکرہفرڈہ بالا کو جانے والی سڑک بند کر کے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اگر ہفرڈہ بالا کے لوگو ں نے پانی فراہم کرنے والی پائپوں کو بچھانے نہیں دیا تو وہ سڑک کو ہمیشہ کے لئے بند رکھیںگے۔احتجاج کے دوران تارت پورہ ہفرڈہ سڑک کئی گھنٹو ں تک بند رہی اورٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی متاثر رہی ۔اس دوران مقامی نائب تحصیلدار بشیر احمد وار ہفرڈہ پہنچ گئے اور معاملہ کو سلجھاتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کو یقین دلا یا کہ وہ محکمہ سے رابطہ کر کے فوری طور پانی فراہم کرنے والی پائپوں کو بچھانے کا کام شروع کریںتاکہ لوگ بلا خلل پینے کا صاف پانی حاصل کر سکیں ۔