بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر واقع شیر بی بی بانہال کے مقام شیر بی بی اوروگن کے مقامی لوگوں نے علاقے میں پینے کی پانی کی فراہمی کو لیکر شاہراہ احتجاج کیا ۔اس احتجاج کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کہ نقل و حمل تقریباً ایک گھنٹے تک معطل رہی۔ علاقے کے مقامی احتجاجی جن خواتین بھی شامل تھیں کا کہنا تھا کہ کئی بار کہ گذارشات کے باوجود اس علاقے کی بستیوں کو پروجیکٹ منظور ہونے کے باوجود پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے ۔مقامی خواتین خالی بالٹیاں اور برتن لیکر شاہراہ پر بیٹھ گئے تھے اور محکمہ صحت عامہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وگن شیر بی بی کے علاقے کے لئے مقامی لوگوں نے سخت محنت کے بعد تین سال قبل ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کو منظور کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ا ن کا مزید کہنا تھا کہ کئی بار کہ گذارشات کے باوجود محکمہ صحت عامہ بانہال ان کو پینے کا پانی فراہم کر نے میں قاصر نظر آرہا ہے جس کے بعد یہ شاہراہ پر دھرنا دینے کے لئے مجبور ہو گئے ۔مظاہرین محکمہ صحت عامہ کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ انہیں پینے اور نہانے دھونے کے لئے کئی کلو میٹر کا پیدل سفر طے کر کے پانی ڈھو کے لانا پڑتا ہے اور اس طرح سے پانی کی عدم دستیابی پر ان لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایس ایچ او بانہال اعجاز احمد ،تحصیلدار نیاز احمد وانی کے علاوہ دیگر سیول اور متعلقہ محکمہ کے آفسران جائے موقع پر پہنچ گئے اور احتجاجیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات کو محکمہ کے ساتھ ا±ٹھا کر فوری طور پر حل کیا جا ئے گا۔پولیس اور سیول انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مقامی لوگوں نے شاہراہ پر سے اپنا دھرنا ہٹا دیا اور بعد میں گاڑیوں کی دو طرفہ آمد ورفت کو بھی تقریباً ایک گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔ایس ایچ او بانہال اعجاز وانی کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کو لیکر شاہراہ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل رک گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین کو محکمہ کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کے بعد لوگوں نے اپنا دھرنا ختم کر دیا اورشاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا ۔