Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پانی کی بہتات لیکن پانی نہیں!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 23, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
  ماہرین آب ہمیں بتاتے ہیں کہ ہمارے پاس آنے والی کئی دہائیوں بلکہ اُس سے بھی آگے کیلئے کافی مقدار میں پانی دستیاب ہے تاہم زمینی صورتحال یکسر مختلف ہے ۔جل جیون مشن کے تحت ہر گھر نل سے جل کی جو ملک گیر مہم چل رہی ہے ،گوکہ آئے روز اس سکیم کے تحت ایک کے بعد ایک ضلع میں ہر گھر کو نل کے ذریعے پانی فراہم کرنے کے ضمن میں صد فیصد ہدف حاصل کرنے کے دعوے کئے جارہے ہیں تاہم اصل تصویر پریشان کن ہی ہے۔آج بھی دیہات ، قصبوں اور دارالحکومتی شہر وںکے کچھ حصوں سے مسلسل یہ شکایات موصول ہورہی ہیں کہ پینے کے پانی کی قلت نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔اب تصویر کے کس رخ کو درست سمجھا جائے ۔ماہرین اور حکومت کے دعوے کچھ اور ہیں جبکہ زمینی صورتحال کچھ اور ہی ہے ۔پانی کی فراوانی اور پانی کی دستیابی میں زمینی سطح پر کوئی مماثلت نہیں ہے اور اس عدم مماثلت کی واحد وضاحت یہ ہے کہ ہمارے آبی وسائل کا انتظام اور گھروں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے ہماری حکمرانی یا انصرام میں کہیں خامی ہے۔ کشمیر میں آبی وسائل پر ایک سرسری نظر ہمیں بتا سکتی ہے کہ جب یہاں پینے کے پانی کی فراہمی کی بات آتی ہے تو ہمیں کبھی کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔کشمیر کے طول و عرض میں ہمارے پاس پانی کے کا فی وسائل موجود ہیں جن سے تمام گھروں کو پینے کا اچھا پانی مہیا کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومتیں وقتاً فوقتاً پانی کی فراہمی کی مختلف سکیموں کا اعلان کرتی ہیں اور ان کے لئے فنڈس بھی جاری کئے جاتے ہیں۔ماضی کا محکمہ آب رسانی اور حال کا جل شکتی محکمہ اسی غرض سے ہی معرض وجود میںلایاگیا ہے کہ لوگوںکو بنا خلل پینے کا صاف پانی سپلائی کیاجاسکے ۔پھر کیا رکاوٹیں ہیں؟ کن کی نا اہلی ان مسائل کا ذمہ دار ہے جو یہاں عام لوگوں کو درپیش ہیں۔ کسی کو اس کا تفصیلی سروے کرنے کی ضرورت ہے اور اصل غلطیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ چونکہ پانی سب سے اہم قدرت کی نعمت ہے اور آنے والی دہائیوں میں اس کی اہمیت مسلسل بڑھنے ہی والی ہے ، اس لئے ہمارے آبی وسائل اور فراہمی کے نظام کا پیشہ ورانہ جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔اگر نظام میں خرابیاں ہیں تو ہمیں ان کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر عہدیداروں کی طرف سے نااہلی ہے تو اس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر فنڈس اور آلات کی کمی ہے تو اس کو بھی سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ پانی کے کم ہونے کے بارے میںانتہائی فکر مند ہیں۔ اگر ہمیں قدرت نے بے پناہ آبی وسائل سے نوازا ہے توہم پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم قدرت کے اس انمول تحفہ کی حفاظت کریں ،اس کا مناسب استعمال یقینی بنائیں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ اس قدرت کی اس انمول نعمت کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔لیکن بدقسمتی سے ہمارا بحران صرف حکمرانی کے معاملات میں ناکامی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ قدرتی وسائل کے بارے میں بے حسی کا ہمارااجتماعی رویہ بھی اس بحران کاذمہ دار ہے۔ہم نے اپنی آب گاہوں کو کنکریٹ جنگلات میں تبدیل کردیا ہے ۔آبی وسائل کو اس حد تک آلودہ کردیا ہے کہ وہ پانی زہر بن چکا ہے ۔ہمارے گلیشیئر مسلسل پگھلتے جارہے ہیں ۔ہمارے ندی نالوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے اور ہمارے چشمے ناپید ہورہے ہیں۔یہ سب ہماری اجتماعی بے حسی کی وجہ سے ہورہا ہے اور اس کیلئے اکیلے حکومت کو ہی ذمہ دار نہیں ٹھہرا یا جاسکتا ہے۔اس پر طرہ یہ ہے کہ اب جو پانی سپلائی بھی کیاجاتا ہے کہ اس کو بھی ہم گھر کے باغات کو سینچنے کیلئے استعمال کرتے ہیں حالانکہ اُس کیلئے ایک عدد ٹیوب ویل بھی لگایا جاسکتا تھا لیکن ہم وہ خرچہ کرنے کو تیار نہیں ہیں اور سارا بوجھ پبلک سپلائی لائن پر ہی ڈال رکھا ہے جس کے نتیجہ میں عمومی طو ر گرمیوںکے سیزن میں پانی کا بحران سنگین ہوجا تا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ لیپا پوتی کا عمل جاری ہے اور بحران کو ٹالنے کا کام ہورہا ہے جس کیلئے عارضی علاج سے ہی کام چلا یا جارہا ہے لیکن ہمیں یہ ذہن نشین کرلینا چاہئے کہ یہ عارضی نسخے کوئی مستقل علاج نہیں ہیں ۔ہمیں بڑے کینواس پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔تلخ حقیقت یہ ہے کہ آبی وسائل مسلسل کم ہوتے چلے جارہے ہیں اور یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ پانی کی فراہمی کا نظام انتہائی ناقص ہے ۔ایسے میں ہمیں  ایسے حل تجویز کرنے کی ضرورت ہے جو ہمیں مستقبل میں ایک گہرے بحران سے بچا سکیں ورنہ آنے والے میں پانی کا بحران سنگین تر ہوجانا طے ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?