رام بن// گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول رام بن میںسوچھتا ہی سیوا ہے کے سلسلہ میں ’پانی کی آلودگی وجہ اور کنٹرول‘ پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعہ پر اسکول کے پرنسپل پرشوتم کمار مہمان خصوصی تھے جب کہ این سی سی آفیسر راج سنگھ راجو موجود تھے۔پروگرام میں تقریباً 12این سی سی کیڈٹس نے موضوع پر اپنے خیالات پیش کئے۔زوہا نے پہلی ،آصف نے دوسری اور دہرتی نے تیسری جب کہ این سی سی کیڈٹ دیپک سنگھ کو خصوصی انعامات سے نوازہ گیا۔ سیمینار کے اختتام پر 52این سی سی کیڈٹوں نے نزدیکی بھتیاری محلہ گلیوں کی صفائی اور نالیوں کو صاف کیا۔انہوں نے لوگوں سے پولیتھین بیگوں سے اجتناب کرنے اور میونسپل حکام سے تعاون کرنے کی درخواست کی۔