ترال// سرینگر جموں شاہراہ پر مٹھائی کے ڈبہ کو بم سمجھنے سے کئی گھنٹوں تک سنسنی پھیل گئی ۔ سنیچر کے صبح سی آر پی ایف کی ایک آر او پی گشت لگا رہی تھی جس کے دوران گالندر کے مقام پر بم نما ایک گول شے ملی جس کے ساتھ ہی سی آر پی ایف نے اپنے اعلیٰ حکام اور پولیس کو واقعے کے متعلق جانکاری دی جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے تاہم بعد میں پولیس کے خصوصی بم ڈسپوزل سکاڑ کو علاقے میں بلایا گیالیکن بعد میں بم نہیں ملا بلکہ ایک مٹھائی کا چھوٹا ڈبہ نکلا ۔