سرینگر/جموں کشمیر کی گورنر انتظامیہ نے سنیچر کو مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن کو پانچ سرکاری محکموں کے اندر دھاندلیوں اور خرد برد کی تحقیقات کا کام سونپا گیا ہے۔ان محکموں میں ریاستی سپورٹس کونسل بھی شامل ہے۔
ایک سرکاری ترجمان کے مطابق کافی شکایات موصول ہونے کے بعد انتظامیہ نے پانچ محکموں میں خرد برد اور دھاندلیوں سے متعلق حقائق جاننے کیلئے الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن کی سربراہی سینئر افسران کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کمیٹیوں کو جموں کشمیر سپورٹس کونسل ، سکل ڈیولپمنٹ محکمہ اور دیگر تین محکموںکے اندرکئی خرد برد معاملات کی تحقیقات کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
حقائق کا پتہ لگانے کیلئے قائم یہ سبھی کیمٹیاں 14جون تک اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کریں گی۔