سرینگر/پانچ ماہ تک مسلسل بند رہنے کے بعد تاریخی مغل روڑ بدھ کو گاڑیوں کی نقل و حمل کیلئے کھل گیا۔
حکام کے مطابق فی الحال مذکورہ روڑ پر یکطرفہ ٹریفک چلے گا اور آج پونچھ سے شوپیان کی طرف گاڑیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
حکام نے کہا کہ مغل روڑ کھولنے کا فیصلہ مغل روڑ پرجیکٹ حکام،میکانیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ میٹنگ میں گذشتہ روز لیا گیا۔
تاریخی مغل روڑ خطہ پیر پنچال میں پونچھ اور وادی کشمیر میں شوپیان کو ملاتا ہے۔