ایجنسیز
نیویارک/واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازع کے دوران “پانچ جیٹ طیاروں کو مار گرایا گیا” ۔انہوں نے اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ جنگ ان کی مداخلت کے بعد ختم ہوئی۔امریکی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا جیٹ طیارے دونوں ممالک میں سے کسی ایک نے کھوئے ہیں یا وہ دونوں طرف سے مشترکہ نقصانات کا حوالہ دے رہے تھے۔تاہم نئی دہلی اس بات کو برقرار رکھے ہوئے ہے کہ دونوں فریقوں نے امریکہ کی طرف سے کسی ثالثی کے بغیر اپنی فوجوں کے درمیان براہ راست بات چیت کے بعد اپنی فوجی کارروائیاں روک دیں۔وائٹ ہاس میں جمعہ کے روز ریپبلکن سینیٹرز کے لیے دیئے گئے عشائیے کے دوران خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا: “امریکہ نے کئی تنازعات کو ختم کیا،آپ کے پاس انڈیا، پاکستان تھا، وہ تنازعہ جا رہا تھا، درحقیقت ہوائی جہاز فضا سے مارے جا رہے تھے چار یا پانچ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسل میں پانچ جیٹ طیارے گرائے گئے، معاملہ بد سے بدتر ہوتا جا رہا تھا، کیا ایسا نہیں تھا؟” ایسا لگ رہا تھا کہ یہ دونوں سنجیدہ جوہری ممالک ہیں، وہ ایک دوسرے کء خلاف لڑرہے تھے‘‘۔ٹرمپ نے کہا”لیکن ہندوستان اور پاکستان لڑرہے تھے، اور وہ آگے پیچھے جارہے تھے، اور یہ معاملہ بڑا سے بڑا ہوتا جا رہا تھا اور ہم نے اسے تجارت کے ذریعے حل کر لیا‘‘۔ ہم نے کہا، ‘آپ لوگ تجارتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ہم تجارتی معاہدہ نہیں کر رہے ہیں اگر آپ ہتھیاروں اور ہو سکتا ہے جوہری ہتھیاروں پھینک رہے ہوں۔’ ۔انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے چھ ماہ میں اس سے زیادہ کامیابیاں حاصل کیں جو تقریباً کسی دوسری انتظامیہ نے آٹھ سالوں میں حاصل نہیں کی تھیں۔ٹرمپ نے کہا کہ “جس چیز پر مجھے بہت فخر ہے، ہم نے بہت سی جنگیں روکیں، بہت سی جنگیں اور یہ سنگین جنگیں تھیں۔”10 مئی کے بعد سے، ٹرمپ نے متعدد مواقع پر اپنے دعوے کو کئی بار دہرایا ہے کہ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو حل کرنے میں “مدد کی” اور جوہری ہتھیاروں سے لیس جنوبی ایشیائی پڑوسیوں سے کہا کہ اگر وہ تنازعات کو روکتے ہیں تو امریکہ ان کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کرے گا۔امریکہ نے جمعرات کو مزاحمتی محاذ کو ایک غیر ملکی ملی ٹینٹ تنظیم قرار دے دیا۔ سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ خارجہ مزاحمتی محاذ (TRF) کو نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (FTO) اور خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد (SDGT) کے طور پر شامل کر رہا ہے۔