سری نگر// جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ یونین ٹریٹری کے مستقل رہائشی اسناد (پی آر سی) رکھنے والوں اور مہاجروں کو پانچ ورکنگ ایام میں ڈومیسائل اسناد جاری کریں۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے: 'ضابطہ 5 کی شق ایک (اے) اور چار (اے) کے تحت ڈومیسائل سند کے اہل فرد کو صرف مستقل رہائشی سند کی بنیاد پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجرا کی جائے گی اور اس کی متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی مزید تصدیق یا تفتیش نہیں ہوگی'۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے کیسز میں متعلقہ حکام درخواست موصول ہونے کے بعد پانچ ورکنگ ایام میں ڈومیسائل اسناد جاری کریں گے۔