سرینگر//ریاستی کابینہ میٹنگ جو یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میںمنعقد ہوئی ،نے ڈی آر ڈولے آئی پی ایس، نوین اگر وال آئی پی ایس ، وی کے سنگھ آئی پی ایس، ایس ایم سہائے آئی پی ایس اور دلباغ سنگھ آئی پی ایس کو یکم جنوری 2017ءسے ڈی جی پی گریڈ دینے کی منظوری دی ۔ جبکہ ڈی آر ڈولے ، نوین اگروال اور ایس ایم سہائے کو پروفارما بیسز پر ترقی دی گئی ۔ وی کے سنگھ اے ڈی جی پی ( ہیڈ کوارٹر س) پی ایچ کیو اور دلباغ سنگھ اے ڈی جی پی (سیکورٹی )جے اینڈ کے کو کیڈر کے اندر ترقی دی گئی ۔کابینہ نے سپیشل ڈی جی (کواڈنیشن ) کو ایکس کاڈر اسامی سپیشل ڈی جی ہیڈ کوارٹرس کے طور پر منظوری دی ۔کابینہ نے ڈاکٹر کے آنند آئی ایف ایس اور جی ڈی چلوترا آئی ایف ایس(ریٹائرڈ) کے حق میں 37400- 67000+8700 سلیکشن گریڈ کی منظور ی دی۔ اسکے علاوہ ریاستی کابینہ نے 13ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے جنگلاتی اراضی کی منتقلی کو بھی منظوری دی ۔ریاست کے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی سرگرمیاں جیسے ریلوے لائن، پی ایم جی ایس وائی سڑکیں ، قومی شاہراہ کو ہاتھ میں لینے کے لئے 123 ہیکٹر جنگلاتی اراضی کی منتقلی کو منظوری دی گئی۔ جنگلاتی اراضی کی منتقلی چیف سیکرٹری کی صدارت میں منعقدہ 30جون 2017ءکو 99 ویں فارسٹ ایڈوائزری کمیٹی میٹنگ میں منظوری دی گئی تھی۔کابینہ اجلاس میں پبلک سیفٹی ایکٹ آرڈی ننس کو بھی منظوری دی گئی اس کے علاوہ پولیس کی تنخواہوں میں تفاوتوں کو دور کرنے کے احکامات بھی صادر کئے گئے۔ دریں اثناءریاستی حکومت نے بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے چیئرمین کی تبدیلی کے احکامات دیئے ہیں۔ اُن کی جگہ سکریٹری ایجوکیشن کو چیئرمین بنایا گیا ہے۔