سرینگر//سڑک کے ایک حادثے میں جمعرات کو پانپور کے نزدیک دو افراد جاں بحق جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب شاہراہ پر ایک کار گالندر کے قریب ایک ڈھونے والی گاڑی (ڈمپر گاڑی) کے نیچے آگئی۔
ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم کے مطابق کار میں سوار دو افراد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں سے ایک کی پہچان راجا احمد ولد جمیل احمد ساکن ریاسی کے طور ہوئی ہے۔دوسرے جاں بحق شخص کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔
زخمی افراد میں 25سالہ رفاقت احمد ولد بشیر احمد چاچی ساکن ڈانگر پورہ، نور پورہ اونتی پورہ اور مشتاق احمد کھانڈے ولد محمد رمضان ساکن تازی پورہ محمد پورہ کولگام شامل ہیں۔