سرینگر//پولیس نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے پانپور علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو ﺅں کے ایک اعانت کارکو گرفتار کرلیا ہے۔
ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ فورسز نے پانپور میںجنگجوﺅں کے ایک ایسے اعانت کار کی گرفتاری عمل میں لائی جو سرگرم جنگجوﺅں کو پناہ دینے اور اُن کے ہتھیار پانپور،کاکا پورہ اور کھریو علاقوں میں لانے اور لیجانے میں ملوث ہے۔
پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت حارث شریف راتھر ساکن ذعفران کالونی پانپور کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں پانپور تھانے میںایف آئی آر نمبر84کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔