سرینگر//جنگجوﺅں نے جمعرات کو پانپور علاقے میں لدو کے مقام پر ایک فوجی کانوائے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون معمولی طور پر زخمی ہوئی ہے۔
آئی جی کشمیر نے کہا کہ خاتون کو نزدیکی اسپتال سے فوری طور رخصت کیا گیا۔
فوج نے بعد ازاں ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار کو بھی چوٹیں آئیں جس کا علاج جاری ہے۔فوج نے کہا کہ مذکورہ فوجی کی حالت مستحکم ہے۔ فوج کے مطابق جنگجوﺅں نے ایک ایمبولینس پر گولیاں چلائیں۔
دریں اثناءفائرنگ واقعہ کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔