سری نگر// کشمیر میں تعینات سینٹرل رزیرو پولیس فورس کے انسپکٹر جنرل (آپریشنز) دیپک رتن نے کہا ہے کہ پیر کو سی آر پی ایف کی پارٹی پر حملہ کرنے والے جنگجوﺅں نے کسی بھی اہلکار سے ہتھیار نہیں چھینے ہیں۔
انہوں نے کہا” ہم اپنے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور بہت جلد حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے“۔
موصوف آئی جی پی نے منگل کی صبح سری نگر کے مضافاتی علاقے ہمہامہ میں واقع سی آر پی ایف کے ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں منعقدہ دو مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی میتوں پر پھول مالائیں رکھنے کی تقریب کے بعد نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا: ”کوئی ہتھیار نہیں چھینا گیا ہے“۔
یاد رہے کہ پانپور میں جنگجوﺅں نے گذشتہ روزایک حملے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا۔