سرینگر//پانپور کے قریب سامبورہ میں بدھ کو ایک21سالہ شہری دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران غرقآب ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ارشاد احمد شیخ ولد بشیر احمد شیخ ساکن لارو کاکا پورہ آج صبح شکارہ سے اچانک پھسل کر دریائے جہلم میں گر پڑا۔وہ دریا سے ریت نکال رہا تھا جب اُس کا پیر پھسل گیا اور وہ اپنے پر قابو نہیں رکھ پایا۔
مقامی لوگوں نے فوری طور بچاﺅ کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھیں۔