پانپور//جنوبی ضلع پلوامہ کے پانپور میں پولیس اور فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران جنگجووںکے پوسٹر اوربینر چسپان کرنے کے الزام میں 3افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق انہوں نے پانپور میں فوج کی کی مدد سے 3نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جنہوں نے علاقے میں6ستمبر2020کو جنگجووں کے پوسٹر اوربینر چسپان کئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ مذکورہ بینر اورپوسٹروں کو پولیس نے ضبط کیا ہے اور اس حوالے سے پولیس تھانہ پانپور میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر75/2020 درج ہے۔
پولیس نے گرفتار نوجوانوں کی شناخت ندیم احمد ڈار ساکن درنگہ بل پانپور،ارشاد احمد صوفی تلہ باغ اورشاکر احمد ڈارجلال آباد سوپور کے طور کی ہے
پولیس نے دو کمپیوٹر اور ایک پرنٹر کے ساتھ دیگر ساز و سامان بھی ضبط کیا ہے۔
۔پولیس نے ایک پرنٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے خلاف بھی کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔