سرینگر// پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ پانپور معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے جنگجو کو زندہ گرفتار کیا گیا۔یہ معرکہ آرائی گذشتہ شام دیر گئے جنوبی ضلع پلوامہ میں پانپور کے نزدیک میج گاوں میں شروع ہوگئی تھی۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا”پانپور، میج میں معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو کو جاں بحق کیا گیا جبکہ اُس کے ایک ساتھی نے فورسز کے سامنے سرنڈر کیا“۔
پولیس نے کہا کہ گذشتہ شام فورسز آپریشن کے دوران جنگجوﺅں نے میج میں فورسز پر گولیاں چلاکر فرار ہونے کی کوشش کی۔اس گولی باری میں دو عام شہری زخمی ہوگئے جن میں سے بعد میں ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
اس سے قبل فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔آپریشن کو بعد میں رات بھر کیلئے ملتوی کرکے آج صبح سر نو شروع کیا گیا جس کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جبکہ اُس کے ایک ساتھی کوگرفتار کیا گیا۔