گاندر بل//تعمیرات عامہ اور ثقافت کے وزیر نعیم اختر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر نے سی آر ایف اور دیگر سکیموں کے تحت رابطہ پروجیکٹوں کی عمل آوری میں نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار کل یہاں چار گلیاروں والی 3.75 کلو میٹر لمبے پاندچھ ۔ بیہماہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کیا۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو عنقریب مکمل کیا جائے گا۔نعیم اختر نے کہا کہ حکومت وائل پُل کی تعمیر کو اس سال ہاتھ میں لے گی کیوں کہ اسے سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر ایک کلیدی حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شالہ بُگ پُل کو بھی اس سال سی آر ایف کے تحت مکمل کیا جائے گا اور اس پُل کی بدولت ضلع میںرابطہ ڈھانچے میں اضافی ہوگا۔وزیر نے مزید کہا کہ حکومت اس سال ریاست میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کئی سڑکیں تعمیر کر ے گی جن کی مدد سے ریاستی عوام کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر ہوجائے گی۔اس موقعہ پر قانون ساز اسمبلی کے ممبر اشفاق جبار، ڈی سی گاندر بل، ایس ایس پی گاندر بل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔