راجا ارشاد احمد
گاندربل//پاندچھ گاندربل میں سڑک کے ایک حادثے میں 65 سالہ خاتون لقمہ اجل بن گئی۔ادھر نالہ سندھ میں جمعہ کو غرقآب ہوئے فارسٹ گارڈ کی لاش بازیاب کرنے کیلئے ہفتہ کے روز بھی کاروائی جاری رہی۔ پاندچھ میں ایک گاڑی زیر نمبرJK01V-1923نے65 سالہ خاتون خدیجہ بیگم زوجہ غلام احمد تانترے کو ٹکرمارا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی خاتون کو میڈیکل انسٹچوٹ صورہ منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے طبی اور قانونی کارروائی مکمل کرکے پولیس تھانہ احمد نگر میں مقدمہ درج کرکے لاش وارثین کے سپرد کردی۔ ادھر جمعہ کے روز پاری بل گاندربل میں فارسٹ گارڈ شمیم احمد میر ولد غلام محمد ساکن بٹہ وینہ دوران ڈیوٹی پیر پھسلنے سے نالہ سندھ میں ڈوب گیا ۔ ہفتہ کے روز پولیس ،ایس ڈی آرایف، مقامی آبادی اور مارکو ٹیموں نے لاش کی بازیابی کیلئے دوسرے روز بھی کاروائی جاری رکھی تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔