سرینگر//لشکر طیبہ کے چیف محمودشاہ نے پانتہ چھوک سرینگرمیں کارروائی کرنے پرکمانڈرابوموسیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انعام کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کارروائیوں کا تسلسل عوام کی جد وجہد کو سلام پیش کرنا ہے ۔لشکر ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق ہندوستانی فوجی پر اٹھنے والا ہرہاتھ کشمیری عوام کا ہے ،اس عوام کا جس پرظلم وستم کے پہاڑ توڑدئے گئے ہیں ۔بیان کے مطابق لشکرطیبہ کے چیف نے عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ٓاپ کے بیٹوں نے ابھی بہت ساراقرض چکا نا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کے دورئہ کشمیر کے بعد خفیہ ایجنسیاں انتہائی پریشان ہیں اور اس بار وہ حریت قائدین کونشانہ بناکر عسکریت پسندوں کو بدنام کرنے کی سازشیں کررہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ”ہم بھارت کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر حریت قائدین میں سے کسی ایک کوبھی نقصان پہنچا تو اسکے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار بھارت ہوگا“ ۔محمودشاہ نے حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں کا سنجیدہ نوٹس لیں۔