پانتہ چھوک میں پولیس پر حملہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر // پانتہ چھوک زیون  روڑ پر جنگجوئوں نے آرمڈ پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں4اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آئی آر پی 9بٹالین سے وابستہ اہلکار بمنہ سرینگر سے زیون آرمڈ  پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف گاڑی میں واپس جارہے تھے جس کے دوران زیون چوک کے نزدیک پولیس جوانوں سے بھری گاڑی پرجنگجوئوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی جس کے باعث 4اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے اسپتال پہنچایا جہاں ہیڈکانسٹیبل کرشن لعل زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں میں معراج الدین،عبدالحمید اور شبیر احمد شامل ہیں جن میںشبیر کی کی حالت نازک  ہے۔واقعہ کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لیاگیا اور تلاشی کارروائی شروع کی گئیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *