پانپور// قصبہ پانپور سے چند کلومیٹر دور سرینگر شاہرہ پرپر سمپورہ کے نزدیک پانی کیسپلائی لائن ٹوٹ جانے کے نتیجے میں شاہرہ زیر آب آنے کے بعد سینکڑوں گاڑیاں گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنس گئیں اور مسافروںکو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔سمپورہ اور پانتہ چھوک کے درمیان سوموار بعد دوپر ایک مال بردار گاڑی کی وجہ سے نگہ ناڑ واٹر سپلائی سکیم کی36انچ پانی کی پائپ ٹوٹ گئی جس کے ساتھ ہی یہ سڑک پانی پانی ہوگئی اورچند منٹوں میںعلاقہ میں پورہی سڑک زیر آب آگئی۔جس کے نتیجے میںشاہراہ پر ٹریفک کی نقل حمل رک گئی ہے اور سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوگئیں ۔اس صورتحال کی وجہ سے پانپور ست پانتہ چھوک تک اور بائی پاس پر ٹریفک جام ہوا ۔بعد میں حکام نے گاڑیوں کو منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے اندونی سڑکوں سے جانے کی اجازت دی تاہم شام دیر گئے تک یہاں ٹریفک جام سے سینکڑوں لوگ درماندہ ہوگئے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ جگہ پر سڑک انتہائی خستہ حالت میں ہے اور آج تک اس کی مرمت نہ کرنے کی وجہ سے یہاں آئے روز ٹریفک جام ہوتا ہے۔