پانتہ چھوک میں فوج کامفت طبی کیمپ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//فوج کی طرف سے پانتہ چھوک میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔کیمپ میں فوجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج و معالجہ کیا اور ساتھ ہی ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی۔ کیمپ میں 500 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیااور انہیں مفت دوائیاں فراہم کی گئیں ۔ طبی کیمپ کے دوران ڈاکٹروں نے مقامی لوگوں کو صحت کی جانکاری فراہم کی اور ساتھ ہی کئی بیماریوں اور ان سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کیمپ کے انعقاد میں فوج کو محکمہ صحت نے تعاون فراہم کیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *