عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار اتوار کی صبح پانتہ چھوک میں یاترا ٹرانزٹ کیمپ میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر شدید زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کیمپ کے اندر سے گولیوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو موقع پر پہنچنا پڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل C-62 بٹالین، جو بہار میں لکھیسرائے کے باسانی کے رہنے والے ہیں، نے مبینہ طور پر خود پر گولی چلائی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسے فوری طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں پی سی آر کشمیر منتقل کیا گیا۔
واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔